22 August 2019 - 13:07
News ID: 441118
فونت
کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق حکومت ھند نے سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کو بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد چدم برم کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی چدم برم  نے دو روز قبل ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں ہر طرف اسکول کھلے ہیں مگر ان میں کوئی بھی طالب علم نہیں،انٹرنیٹ بند ہے اور محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬