03 September 2019 - 17:23
News ID: 441209
فونت
آیت الله سید یاسین موسوی:
عراق کے ایک مشہور عالم دین نے بیان کیا : محرم کے مہینہ میں عزاداری و مجالس عزا کا انعقاد ایک سنت حسنہ ہے جو بعض وقت واجب کفائی کی منزل پر پہوچ جاتی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف عراق کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک مشہور عالم دین آیت الله سید یاسین موسوی نے مجلس عزا منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : محرم کے مہینہ میں عزاداری و مجالس عزا کا انعقاد ایک سنت حسنہ ہے کہ بعض وقت واجب کفائی کی منزل پر پہوچ جاتی ہے اور خداوند عالم نے اس سنت شریف کو اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں کے ذمہ کیا ہے ۔

مشہور عالم دین نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بہت سارے سٹرلائیٹ چائینل اس وقت وہابیت کی حمایت کرتے ہیں اور عاشورہ اور محرم کے خلاف شک و شبہ پیدا کرتے ہیں حالاں کہ شیعہ و اہل سنت علماء نے حدیث کے متعدد کتابوں میں امام حسین علیہ السلام کی مجالس منعقد کرنے کے لئے پیغمبر و ان کے اہل بیت علیہم السلام کی طرف سے تاکید کی ہے ۔

آیت الله موسوی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :علامہ امینی نے اپنی کتاب الغدیر میں ایک فصل «سنتنا و سیرتنا» کے عنوان سے بیان کیا ہے جس میں روایتیں پیش کی ہیں اور اہل سنت عالموں نے امام حسین علیہ السلام کے غم میں مجالس عزا منعقد کرنے کے سلسلہ میں تاکید کی گئی ہے وہ روایتین نقل کی ہے اور یہاں تک کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بعض زوجہ کے گھر میں مجلس عزای امام حسین علیہ السلام منعقد کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬