12 September 2019 - 22:05
News ID: 441270
فونت
مصر کی عدالت نے مصر کی کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت اخوان المسلمین کے رہنما سمیت 11 اعلیٰ رہنماؤں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت نے مصر کی کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت 11 اعلیٰ رہنماؤں کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت میں محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر سمیت اخوان المسلمون کے 11 اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ محمد بدیع کو گزشتہ ہفتے بھی ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

عدالت نے مقدمے میں دیگر 3 افراد کو 10 سال اور 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ 5 کو بری کردیا۔

ان تمام سیاسی رہنماؤں پر جاسوسی اور دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے۔ اخوان المسلمون نے سزا کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

مصر میں 2012 میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی اقتدار میں آئے تھے لیکن آرمی چیف عبدالفتاح السیسی نے 2013 میں فوجی بغاوت کرکے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

فوجی حکومت نے نہ صرف اخوان المسلمون بلکہ اپنے دیگر ناقدین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

پھر صدر محمد مرسی پر بھی متعدد مقدمات چلاکر قید کردیا گیا اور جیل میں ہی شدید بیماری کی حالت میں ان کا انتقال ہوگیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬