تہران کے خطیب جمعہ:
تہران کے خطیب جمعہ نے خطے کی مزاحمتی تحریکوں کو مکتب عاشورہ سے ماخوذ قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے پچھلے چالیس برس کے دوران مکتب عاشورہ کی برکت سے یادگار فتوحات رقم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکتب عاشورہ نے استقامت، پائیداری اور بصیرت کا درس دے کر، موجودہ انسانی تہذیب کو انقلابی، استقامتی اور کامیابی کی تہذیب میں تبدیل کردیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج امریکہ اور سامراجی طاقتیں مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔
انہوں نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دشنموں کو پہنچانیں اور ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی مکتب عاشورہ سے درس لیکر مغرب کی بھرپور اقتصادی جنگ میں کامیاب ہوجائےگا۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے