رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے دشمن کا ہر لحاظ سے بھر پور مقابلہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے اقتصادی دباؤ کے نتیجے میں ایرانی قوم کے حوصلے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگئے ہیں۔
میجر جنرل سلامی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی پابندیوں سے بلند و بالا ہیں۔ ایران نے دشمن کی پابندیوں کے باوجود دفاعی شعبہ سمیت مختلف شعبوں ميں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی عوام نے جنگ کے دوران بہترین شکل میں زندگی بسر کرنا سیکھ لیا ہے۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہم حکم خدا، قرآن ، پیغمبر اسلام اور سنت کی اساس و بنیاد پر عمل کرتے ہیں۔ ہم امت واحدہ اور ید واحدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ در حقیقت ایرانی عوام کے فرزند ہیں اور ملک و قوم کا مضبوط دفاع ایرانی سپاہ کے فرائض میں شامل ہے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ مشکلات بتدریج برطرف ہورہی ہیں اور تمام مشکلات برطرف ہونے تک ہماری جد وجہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔