رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اعلی اہلکار نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں 500 کلو میٹر اندر " نصر من اللہ " فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2000 سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے فوجیوں میں سیکڑوں فوجی سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
یمنی فوج کے اہلکار کے مطابق " نصر من اللہ " فوجی کارروائی انصار اللہ کے سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے اعلان جنگ بندی سے پہلے کی گئی اور فوجی حکمت عملی کے تحت اس کا اعلان اب کیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے اہلکار کے مطابق قیدیوں کی جان کے تحفظ کے پیش نظر بھی اس وقت اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ سعودی عرب کے جنگی طیارے بمباری کے ذریعہ قیدیوں کو ہلاک کردیتے ۔
انھوں نے کہا کہ اب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے قیدی ہمارے پاس محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اگر یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت متوقف نہیں کی تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائےگا۔