08 October 2019 - 14:45
News ID: 441440
فونت
قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر مواخذے سے نہیں بچ سکتے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی معاون برائے یوکرائن کُرٹ ڈی وولکر نے امریکی صدر کی جولائی میں کی گئی اس گفتگو کو مشکوک اور غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو شکایت درج کرائی تھی جس میں امریکی صدر کے ایک مشکوک وعدے کی تکمیل کا ذکر کیا گیا تھا۔ اب ایک اور اطلاع دہندہ نے حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا موکل امریکی انٹیلیجنس کا ایک اہلکار ہے اور ان کے پاس صدر ٹرمپ کی یوکرائنی ہم منصب سے گفتگوکے بارے میں براہ راست معلومات ہیں تاہم یہ معلومات صرف متعلقہ حکام کو ہی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرائنی صدر زیلنسکی سے خفیہ ٹیلی فونک گفتگو میں آئندہ صدارتی الیکشن میں اپنے مخالف امیدوار اور سیاسی حریف جوئے بائیڈن کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور یوکرائن کو فوجی امداد کی مد میں دی جانے والی رقم کو جوئے بائیڈن کیخلاف تحقیقات سے مشروط کردیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬