رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ہزاروں فوجی سعودی عرب میں تعینات کئے ہیں جن کی قیمت سعودی عرب ہمیں ادا کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ " ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور دیگر ساز و سامان بھیج رہے ہیں "۔ ہم سعودی عرب کی حفاظت کررہے ہیں ۔
سعودی عرب ہمیں اس کی قیمت اور اجرت ادا کرےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں قیمت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی کیم فت میں حفاظت نہیں کرتے ، سعودی عرب نے ہمیں ٹیکس ادا کرنا اور فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرنی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے مزید 3 ہزار فوجی سعودی عرب میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار ہوجائےگا۔