امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام 26 ستمبر کو صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال پشاور میں منعقد ہوگا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم حسین علیہ السلام کے 26 ستمبر کو یونیورسٹی آف پشاور میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایس او کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام 26 ستمبر کو صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں علمائے کرام اور سکالرز کے علاوہ دانشور حضرات خطاب کریں گے۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے