24 October 2019 - 20:46
News ID: 441506
فونت
بحرینی ذرائع ابلاغ نے ہنگری میں صیہونی وزیر اعظم اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر دی ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے گذشتہ اپریل کے مہینے میں اپنے دورہ ہنگری کے موقع پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق شاہ بحرین نے اس ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو خلیج فارس کی سیکورٹی کاحصہ قراردیا تھا۔

اس ملاقات میں نیتن یاہو نے بحرین میں یہودی اقلیت کا خیال رکھنے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے شاہ بحرین کے اقدامات کی قدردانی کی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم کے ساتھ شاہ بحرین کی ملاقات ، منامہ اجلاس کے انعقاد کا مقدمہ تھی ۔

منامہ اجلاس سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے لئے پہلا قدم تھا اور یہ ملاقات امریکی فریق نے کرائی تھی۔

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے پچیس اور چھبیس جون کو سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے پہلے قدم کے طور پر اقتصادی اجلاس کے نام سے منامہ میں اجلاس منعقد کیا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬