رسا ںیوز ایجنسی کی المحور سے رپورٹ کے مطابق، «دورة الامام الحسن بن خلف بن بلیمه القیروانی: امام حسن بن خلف بن بلیمه قیروانی» کے عنوان سے مقابلے اس ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے جنمیں اکیس ممالک سے قرآء اور حفاظ شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور احمد عظوم، تیونس کے مفتی، شیخ عثمان بطیخ، اسلامی ممالک کے سفارت کار، سفراء ، دانشور ، علماء اور اعلی حکام شریک تھے۔
سترویں بین الاقوامی حفظ، تفسیر اور تجوید قرآن مقابلے تیونس کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے مسجد جامع الزیتونه میں شروع ہوچکے ہیں جسمیں حسین پورکویر ایران کی نمایندگی کررہا ہے۔
مقابلوں کے پہلے دن حفظ میں امجد هلال محمد البوسعیدی - عمان، هیثم نور الیقین بلمهدی - الجزایر، محمد امیر التریکی - تیونس، اسامه صالح محمد علی - اردن، عمر حامد ابوبکر محمد جناحی - بحرین اور عبدالقادر معمر مفتاح کندی نے حصہ لیا۔
ابوعلی الحسن بن خلف بن عبدالله بن بلّیمه الهرازی القیروانی تیونس کے معروف قرآء میں شمار کیا جاتا ہے جو سال ۴۲۷ یا ۴۲۸ هجری قمری کو پیدا ہوئے. قرآن کے مختلف قرآئات پر انکو تسلط حاصل تھا اور «تلخیص العبارات بلطیف الاشارات» کے نام سے انکی کتاب شائع ہوئی تھی. رجب ۵۱۴ کو اسکندریه میں انکی وفات ہوئی تھی۔/۹۸۸/ن