12 December 2019 - 13:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441744
فونت
علامہ محمد امین شہیدی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ رہنما نے کہا: اسلام مسلمانوں کو آپس میں محبت سے رہنے کے ساتھ ساتھ غیر مذہب کے پیروکاروں سے بھی اچھا سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے تاہم مسلمانوں نے آج اسلام کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں محفلِ میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جس میں  حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کیا ۔

انہوں نے اپنے بیان میں انجمن طلباء اسلام کو محفلِ میلاد کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: محفل میں ہر مکتب فکر کے دینی رہبروں وجود خوش آئند عمل ہے ۔ بانیان و حاضرینِ محفل کو مستقبل میں ایسی ہی محفلوں کا انعقاد کرانے اور آپس میں جڑے رہنے پر تاکید کی۔

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو آپس میں محبت سے رہنے کے ساتھ ساتھ غیر مذہب کے پیروکاروں سے بھی اچھا سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے تاہم مسلمانوں نے آج اسلام کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمان قرآن اور رسول(ص) سے محبت کی بات تو کرتے ہیں لیکن قرآن اور رسول کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے ۔ آج مسلمانوں کی مشکل یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف ہو گئے ہیں جس کی وجہ فہمِ دین کا نہ ہونا ہے۔ آج دنیا میں جتنے بھی اسلامی ممالک ہیں وہ مختلف مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ملک اور معاشرے کے لیے اسلام(ص) کو رول ماڈل نہیں بنایا بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے انتظام و انصرام کو اپنے لیے رول ماڈل سمجھا ہے نتیجتا مسلمان ممالک غیروں کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں۔ آج اگر کہیں جنگ ہو رہی ہے تو وہ مسلم ممالک میں ہو رہی ہے اس کی وجہ اسلام کے دشمن کا اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونا ہے۔ یہ دشمنانِ اسلام کا ہی منصوبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مصروف رکھیں، اپنا اسلحہ بیچتے رہیں اور مسلمانوں کو ترقی، علم و دانش کے راستوں سے ہٹا کر تاریکیوں میں دھکیل دیں۔ آج مسلمان آپس میں لڑ نہ رہے ہوتے تو فلسطین اور دیگر اسلامی علاقوں کی یہ حالت نہ ہوتی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہم تقریبًا ہر روز مسلمانوں پر ظلم و ستم ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن کچھ نہیں کر سکتے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دینِ اسلام کی غایت و مقصد کو سمجھیں، اس پر عمل کریں، اور آپس میں متحد رہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین