رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قطیف سعودیہ عربیہ کی قرآنی کونسل کے تعاون سے صوبہ شیعوں کے درمیان حفظ، تجوید اور ترتیل کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ۲۳ اور ۲۴ جنوری کو ابتدائی مقابلہ کا انعقاد ہوگا اور اس کا فائنل مرحلہ فروری میں منعقد ہوگا جبکہ تجوید اور ترتیل کا ابتدائی مقابلہ تیس اور اکتیس جنوری کو ہوں گے اور اس کا فائنل مرحلہ بھی فروری میں منعقد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقابلوں میں ثقافتی مرحلہ چھ اور سات فروری کو منعقد ہوگا۔
قطیف اور دمام قرآنی کونسل کے مطابق مقابلوں کی اختتامی تقریب ۲۸ فروری کو منعقد ہوگی جسمیں کامیاب قرآء کے درمیان انعامات تقسیم ہوں گے ۔ مذکورہ کمیٹی کے تعاون سے ہر سال قرآنی مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔
مذکورہ مقابلوں کا آغاز حفظ قرآن سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سال مقابلوں کا نواں سال ہے اور تجوید کے مقابلوں کا آٹھواں دور ہے نیز ترتیل کے مقابلہ کا دوسرا دور ہے۔/۹۸۹/ف