رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہرا رضویہ سوسائٹی کراچی اور خانہ فرھنگ ایران کے تعاون سے مقابلہ حفظ خطبہ فدک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے
اس مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے خواتین کو حضرت فاطمہ الزہرا سیدۃ النساء العالمین کا خطبہ فدک زبانی یاد کرنا ہوگا اور خطبے کو عربی اور ترجمے کے ساتھ یاد کرنے والوں کو نقد اور دیگر انعامات کے علاوہ زیارت پر بیھجوانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقابلے کے انعقاد کا مقام : کھتولک کلب ایم اے جناح روڑ اور جیتنے والوں کو انعامات دینے کی تقریب خانہ فرھنگ ایران کراچی میں منعقد ہوگی۔
خطبہ فدک کو ترجمے کے ساتھ یاد کرنے والے تین امیدوار کو فی کس ایک لاکھ روپے انعام اور صرف ترجمہ یاد کرنے والے تین خوش نصیبوں کو پچاس ہزار فی کس انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقابلے میں ہر عمر کی خواتین شرکت کرسکتی ہیں جبکہ خواہشمند شرکاء کو واٹس پر خطبہ فدک کا پی ڈی ایف فایل ارسال کیا جائے گا۔
مقابلہ نو فروری کو ہوگا اور تقریب انعامات یوم ولادت فاطمہ الزہرا یعنی بیس جمادی الثانی کو منعقد ہوگی۔
خواہشمند خواتین موبایل نمبر 03333267790 اور 03218942459 پر رابطہ کرسکتی ہیں۔/۹۸۸/ن