05 January 2020 - 22:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441879
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان سمیت عالَم ِ اسلام کو خونخوار داعش کے نجس وجود سے نجات دینے والے جنرل قاسم سلیمانی بلاشبہ تمام مسلمانوں کے محسن تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی رضا کار حشدالشعبی کے سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے سرپرست امریکہ کا مجاہد ایرانی و عراقی جرنیلوں پر حملہ نئے سال کی بد ترین دہشتگردی اور ظالمانہ امریکی تاریخ کا بھیانک تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت عالَم ِ اسلام کو خونخوار داعش کے نجس وجود سے نجات دینے والے جنرل قاسم سلیمانی بلاشبہ تمام مسلمانوں کے محسن تھے۔

تعزیتی بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حزب اللہ، سپاہِ قدس اور عراقی رضا کار فورس (حشد الشعبی) نے فقط اسرائیل اور داعش کا مقابلہ کیا جبکہ اسلام کو بدنام کرنیوالی امریکی سرپرستی میں بنائی گئی نام نہاد جہادی تنظیمیں اہلبیتؑ، صحابہ کرام، بزرگان کے مزارات کو منہدم کرنے، بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے، زندہ جلانے اور ان کی کھالیں اتارنے جیسے انسانیت سوز جرائم کی مرتکب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل عراق پر امریکی حملے پر عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی دو عظیم مجاہدین اسلام کی شہادت کے سانحہ کا موجب بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیروشیما، ناگاساکی سے لیکر افغانستان، عراق و دیگر ممالک تک انسانیت کُش مظالم سے امریکہ نے ایک خونخوار بھیڑیے کا کردار ادا کیا ہے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ خطے کے عرب ممالک مسلمانوں کے قتل ِ عام میں امریکہ و اسرائیل کے قابلِ مذمت حلیف ہیں، قرآن کے اٹل فیصلے کہ تحت ظالم، ظالموں کے مددگار اور ظلم پر خاموش رہنے والے آخرت سے پہلے دنیا میں بھی شدید عذاب سے دوچار ہوں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں