07 January 2020 - 18:11
News ID: 441895
فونت
ندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر لاکھوں مسلمانوں نے سوگ مناتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر لاکھوں مسلمانوں نے سوگ مناتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکی پرچم کو ظلم کی علامت قراردیتے ہوئے نذر آتش کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر ممبئی، لکھنؤ، حیدر آباد، ریاست گجرات ، بہار اور کشمیر میں لاکھوں افراد نے امریکہ کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کئے اور بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لاکھ افراد نے امریکی قونصلخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے شہر لاہور، اسلام آباد اور دیگروں شہروں میں بھی امیرکہ کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا اور امریکہ کے پرچم کو دنیا میں ظلم اور بربریت کی علامت قراردیتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قراردیا اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی نے پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایسے عظيم مجاہد کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی منافقانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬