08 January 2020 - 11:20
News ID: 441910
فونت
معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ کی جانب سے امریکہ کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ کی جانب سے امریکہ کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ٣ جنوری ٢٠٢٠ عیسوی کو ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے بغداد کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لگیج لاونچ کے قریب ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر ساتھی کو شہید کر دیا جس کے بعد دنیا بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف امریکہ کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اسی مناسبت سے جنوب ہند میں شہر حیدرآباد کے ایک دینی ادارے کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔

اس مظاہرے کا آغاز مولانا مقصود جعفری کشمیری نے تلاوت سے آغاز کیا جس کے بعد معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ کی معلمہ نے شہید سلیمانی کی شخصیت کے متعلق تقریر کی اور کہا کہ مظلوم کی حمایت کرنا ہم سب کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا ظالم کے دشمن اور اور مظلوم کے حامی بنو تقریر کے بعد حیدرعباس رضا سلمہ نے شہداء کی شان میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد انسٹیٹیوٹ کے تمام بچوں نے " ہم انتقام لیں گے" مل کر نظم پڑھی ۔

اس احتجاجی مظاہرے میں مولانا مرزا عسکری خان اور روزنامہ صدائے حسینی کے چیف ایڈیٹر نے شرکت کرکے بچوں کی اس بصیرت کی داد دی اور ان کے جذبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اپنی تقاریر کے ذریعہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ کے بانی اور مدیر مولانا محمد عباس صاحب نے والدین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور بچوں کو اس مظاہرہ میں شرکت کی اجازت دی بلکہ خود بھی شریک ہوئے ۔

مولانا روزنامہ صدائے حسینی کے تمام اراکین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری آواز اپنے اخبار کے ذریعہ دنیا تک پہنچایا اسی کے ساتھ محلے دیگر تمام افراد اور تمام مومنین کے شکر گذار ہیں کہ انہوں اس احتجاجی مظاہرے کو اپنی شرکت سے کامیاب بنایا۔

Comments
محمد عباس
India
۱۱ January ۲۰۲۰ - ۰۴:۵۰
ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد دکن میں یہ مظاہرہ سب سے پہلا مظاہرہ تھا جسے معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ کے معصوم بچوں نے انجام دیا اس مظاہرہ کی روح روان معصومہ فاطمہ بنت مولانا محمد عباس ہیں جو اس مکتب کی معلمہ بھی ہیں اللہ سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور مظلوم شہید قاسم سلیمانی کا جاذبہ خدمت و شہادت عطا فرمائے
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬