21 January 2020 - 18:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441974
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے تمام مسلمان یکجا ہوکر ان انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کریں، تاکہ اس کرہ ارض سے نفرتوں کے بیج بونے والوں کا خاتمہ ہوسکے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل مٹھی بھر دہشت گردوں کا ٹولہ ہے، جو دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے، پاکستان کو ظالم اور مظلوم کا فرق کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ مرحومہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ شالیمار کالونی میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی کے علاوہ ملک خاور حسنین بھٹہ، محمد اقبال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی، جبکہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ کی وجہ سے ایران، کشمیر، فلسطین اور خطہ میں جس ظلم و بربریت کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ تینوں ممالک پاکستان کے دشمن ہیں اور ہر وقت اپنی سازشوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، آج وقت آگیا ہے تمام مسلمان یکجا ہوکر ان انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کریں، تاکہ اس کرہ ارض سے نفرتوں کے بیج بونے والوں کا خاتمہ ہوسکے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین