26 January 2020 - 15:46
News ID: 442002
فونت
لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی ۲۰ رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی ۲۰ رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی بحران کے شکار لبنان میں طویل مشاورت اور جوڑ توڑ کے بعد نئی حکومت تشکیل دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم عہدے کے لیے حسان دیاب منتخب ہوئے جب کہ 20 رکنی کابینہ میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حکومت کی ایک اور خاص بات عرب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وزیر دفاع کا مقرر ہونا ہے، وزیر دفاع زینہ عکر عدرا کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیا گیا ہے۔

وہ لبنان کے معروف تاجر کی اہلیہ ہیں اور وزیر کا شمار لبنان کے صدر میشل عون اور ان کے عزیز جبران باسیل کے قریبی حلقوں میں ہوتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬