رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے ایران میں اہم ثقافتی اور تاریخی مراکز کو تباہ کرنے کی دھمکی ثقافتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تاریخی مراکز کیخلاف ٹرمپ کی دہمکی ثقافتی دہشت گردی کی واضح علامت اور ایرانی عوام کی مزاحمت کو توڑنے کیلیے امریکہ کی سازشوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثوں پر حملہ کرنا انسانیت، انسانی روح اور تاریخ پر حملے کرنے کے مترادف ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ میں ایک ٹوئٹر پیغام میں دعوی کیا کہ ایران نے حملہ کیا تو اس کے 52 اہم اور حساس ترین ثقافتی مقامات کونشانہ بنائیں گے۔
ظریف نے کہا کہ عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن کے مطابق تمام ممالک کو براہ راست یا بلاواسطہ طور پر ثقافتی اور تاریخی کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔