رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے 200 روز پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
کشمیر میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔
کشمیر میں اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور مریضوں کے لیے ادویہ کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر کے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم عالمی ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیے جارہے ہیں جو اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عام شہریوں کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔
آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والا ہر شہری آزادی کا نڈر سپاہی ہے۔بھارتی فوج کی درندگی کشمیری نوجوانوں کے جذبے اور عزم