03 March 2020 - 20:15
News ID: 442228
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور طلباء نےکورونا وائرس کے دباؤ کے باوجود بھارت میں ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دہلی اور دیگر مقامات پر بھارتی مسلمانوں کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور طلباء نےکورونا وائرس کے دباؤ کے باوجود بھارت میں ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دہلی اور دیگر مقامات پر بھارتی مسلمانوں کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے منظم سازش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

مظاہرین آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بھارتی مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑےگا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خآرجہ نے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زوردیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬