19 March 2020 - 20:04
News ID: 442336
فونت
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دیتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دیتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

صنعا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ سعودی دشمن نے سیکڑوں کرائے کے فوجی الجوف کے محاذ پر بھیجے تھے اور سعودی فضائیہ نے ڈھائی سو سے زیادہ حملے بھی کیے جسے یمنی فوج کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے مختلف میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی اہداف کے خلاف چون سے زیادہ حملے کیے ہیں جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارے ایئر ڈیفینس سسٹم نے سعودی جنگی طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے ایک طیارے کو مار گرایا جبکہ باقی طیارے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

بریگیڈیئر یحی السریع کے مطابق یمنی فوج کے توپ خانے نے الجوف کے محاذ پر دشمن کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن جوانوں نے ہلکے ہتھیاروں نے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬