28 March 2020 - 22:55
News ID: 442394
فونت
موعود منتظر فاونڈیشن کے تعاون سے آن لاین شاعری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پندرہ شعبان یوم ولادت منجی عالم بشریت حضرت امام مھدی عج شریف کی مناسبت سے طلوع فجر مھدوی کے عنوان سے عالمی مقابلہ شاعری منعقد کیا گیا ہے جسمیں ہر ملک سے خواہشمند طلبا اور شاعر حضرات حصہ لے سکتے ہیں۔

اردو زبان میں فضایل، ذمہ داری اور دعوت عمل جیسے موضوعات پر کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ نو اشعار کے ساتھ اپنے کلام کو واٹس اپ نمبر 0098 9126528060 پر پندرہ شعبان تک ارسال کرسکتے ہیں جبکہ جیتنے والوں میں دس ہزار، سات ہزار اور پانچ ہزار کے انعامات دیے جائیں گے۔

دیگر سات شاعروں کو فی کس تین ہزار انعامات دینے کا بھی اعلان ہوا ہے تاہم مقابلے کا مقصد امام عصر سے اظھار عقیدت اور اس موضوع پر شعری مجموعی کو تقویت دینا بتایا جاتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬