05 April 2020 - 21:53
News ID: 442446
فونت
دہشت گرد گروہ داعش کی خراسان ونگ کے سرغنہ نے علاقے کے ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ اپنے ٹولے کے گہرے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کی خراسان ونگ کے سرغنہ عبداللہ اورکزئی اسلم فاروقی نے علاقے کے ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ اپنے ٹولے کے گہرے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش کی خراسان ونگ کے سرغنہ اسلم فاروقی کو اس کے انیس ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلم فاروقی نے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اپنے رابطے اور تعاون کا اعتراف کیا ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ اورکزئی اسلم فاروقی پاکستان کی اورکزئی ایجنسی کا رہنے والا ہے ۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو سعید باجوڑی کی ہلاکت کے بعد اسلم فاروقی کو افغانستان میں داعش کا والی مقرر کیا گیا تھا- بیان کے مطابق اسلم فاروقی کے دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ اور حقانی نیٹ ورک سے قریبی تعلقات تھے اور اب داعش کی خراسان ونگ کے ساتھ ان گروہوں کے روابط اور زیادہ گہرے ہو گئے ہیں -

اسلم فاروقی داعش کی خراسان ونگ کا سرغنہ بننے سے پہلے پشاور میں داعش کے عسکری ونگ کا انچارج اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کا کمانڈر تھا-

افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ داعش کے علاقائی سرغنہ اسلم فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬