06 April 2020 - 19:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442456
فونت
آیت الله رئیسی:
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا: سلامتی کی تمام قسموں میں عوام کے جسم و جان کی سلامتی کو اولویت حاصل ہے ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت ‎الله سید ابراهیم رئیسی نے یوم ولادت حضرت ولی عصر (عج) کی مبارک باد پیش کی اور کہا: عصر حاضر میں دنیا ایک منجی کی منتظر ہے ، انتظار کا مطلب موثر سرگرمیاں اور فعالیتیں ، مصائب و الام ، کمی اور دشمنوں کی دشمنی پر صبر و استقامت ہے ۔

انہوں نے کہا: مومن اور منتظر انسان معروفات اور منکرات کے مقابل اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہے اور ایک منتظر کی جگہ ہونے کی وجہ سے خود بھی امر بالمعروف نھی عن المنکر انجام دیتا ہے اور دوسروں کو بھی امر بالمعروف نھی عن المنکر انجام دینے کی تاکید کرتا ہے ۔

آیت‎ الله رئیسی نے اپنے بیان میں کرونا مریضوں کے علاج کے حوالے سے ایرانی میڈیکل ٹیم اور ادارہ صحت کے اراکین اور ڈاکٹرس و نرسز کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے مزید کہا: سلامتی کی تمام قسموں میں عوام کے جسم و جان کی سلامتی کو اولویت حاصل ہے ، تدبیر کا تقاضا عوام کی جان کا تحفظ کیا جائے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں