ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل :
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ماسک احتیاطی طریقوں میں سے صرف ایک طریقہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف ماسک پہننا کافی نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ماسک پہننا اسی وقت درست قرار دیا جا سکتا ہے جب ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ رکھنا مشکل ہو کیوں کہ ماسک احتیاطی طریقوں میں سے صرف ایک طریقہ ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایسے تمام سائنسدانوں کی بھی مذمت کی جنہوں نے ویکسین کی آزمائش کے لیے افریقا کا انتخاب کرنے کی بات کی تھی۔
انہوں نے ایسے ریمارکس کو نسل پرست اور نوآبادیاتی ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے