12 April 2020 - 22:04
News ID: 442496
فونت
اقوام متحدہ نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کر کے مغربی ایشیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگوں کی فوری روک تھام کے لئے اقدام کریں۔

اس بیانیہ پر شام، عراق اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندوں، گیئر پیڈرسن، جینن ہینس پلاسخارت، مارٹن گریفتھس کے علاوہ لبنان میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر یان کوبیچ اور مغربی ایشیا میں صلح و امن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولای میلادینوف نے بھی دستخط کئے ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے تیئیس مارچ کو تمام ممالک سے یہ اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اسکے مہلک خطرات کے پیش نظر فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ پانچ نمائندوں نے خطے کے سبھی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی اور انتہا پسندانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے میدان میں آئیں ۔اقوام متحدہ کے اس بیان میں آیا ہے کہ آج کسی بھی ملک میں یہ توانائی نہیں کہ وہ تنِ تنہا کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکے اور اس وبا کی روک تھام عالمی تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬