16 April 2020 - 14:14
News ID: 442521
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی زورزبردستی، دھمکیاں اور متکبرانہ بیانات صرف اس کا نشہ ہی نہیں بلکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بھی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بجٹ معطل کر دینے کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا اب اس تجربے سے گزر رہی ہے جسے ایرانی قوم عرصۂ دراز سے تحمل کر رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امریکہ کی زورزبردستی، دھمکیاں اور متکبرانہ بیانات صرف اس کا نشہ ہی نہیں بلکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بھی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاری کرونا وائرس کے بحران کے دوران ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کے مانند دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے درمیان امریکہ کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کا بحٹ روک لینے کا اقدام تاریخ انسانیت میں ہمیشہ کے لئے امریکہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬