رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) ریسچرچ سنٹر کے ذمہ دار آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ شر اور مصیبتیں ، انسانوں کو متنبہ کرنے کا سبب بن سکتیں ہیں کہا: انسانوں میں مختلف قسم کی توانائیاں موجود ہیں ، خداوند متعال نے اسی حوالے سے انہیں گاہے بگاہے متنبہ کرتا رہتا ہے کہ گریہ و زاری اور گڑگڑاہٹ کے ذریعہ اس کی جانب لوٹ جائیں ۔
آیت الله مصباح یزدی نے مزید کہا: یہ گریہ و زاری انسان کی خدا سے قربت کا سبب بنتی ہے کیوں کہ انسان ان حالات میں خداوند متعال کی ضرورت کو بہتر طریقہ سے سمجھ پاتا ہے اور اس طرح اس کی بندگی کا زمینہ فراھم ہوجاتا ہے ، درحقیقت یہ مصیبتیں ایک لحاظ سے بندے پر خدا کی رحمت و محبت ہے تاکہ اسے منزل کمال تک پہونچا سکے مگر کبھی انسان اس کی جانب متوجہ نہیں ہوتا ، تاریخ میں ہمیں اس کی مثال ملتی ہے کہ بہت سارے لوگوں اور گرہوں نے اپنی ضد میں دنیا سے دل لگایا اور خدا سے دور ہوگئے کہ جو دلوں کے سخت ہونے کا سبب ہوتا ہے۔
امام خمینی(ره) ریسچرچ سنٹر کے ذمہ دار نے یہ کہتے ہوئے کہ مصیبتیں ایک لحاظ سے بندے پر خدا کی رحمت و محبت ہے تاکہ اسے منزل کمال تک پہونچا سکے مگر کبھی انسان اس کی جانب متوجہ نہیں ہوتا کہا: انسان کسی بھی حالات اور شرائط میں ارادہ الھی پر شک و شبہ نہ کرے ۔
آیت الله مصباح یزدی نے مزید کہا: ہمیں ہر حال میں خدا کا شاکر و سپاس گزار ہونا چاہئے اور اس امتحان کی منزل سے سرافراز باہر انا چاہئے ۔
امام خمینی(ره) ریسچرچ سنٹر کے ذمہ دار نے یہ بیان کرتے ہوئے بلائیں اور مصیبتیں انسانوں کو واجبات اور اپنے وظیفہ پرعمل کرنے سے روکنے کا سبب نہ بنیں کہا: انسان کسی بھی حالات اور شرائط میں ارادہ الھی پر شک و شبہ نہ کرے ۔/۹۸۸/ن