‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2020 - 14:06
News ID: 442874
فونت
تین جون سن دوہزار بیس رھبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات کی اکتیسویں سالگرہ ایسے حساس حالات میں منائی جارہی ہے جب دنیا بھر میں کرونا بیماری کا خوفناک چہرہ عالمی سماج میں معاشی و ثقافتی لحاظ سے بہت کچھ تبدیلیاں لایا ہے۔

تحریر: حجت الاسلام سید مشاہد عالم رضوی (تنزیہ)

داغ مادر ھجر رھبر کمتر از یعقوب نیست
اوپسر گم کردہ بود و ما پدر گم کردہ ایم  (کوثر نیازی)

از سرنو تعمیر

تین جون سن دوہزار بیس رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات کی اکتیسویں سالگرہ ایسے حساس حالات میں منائی جارہی ہے جب دنیا بھر میں کرونا بیماری کا خوفناک چہرہ عالمی سماج میں معاشی و ثقافتی لحاظ سے بہت کچھ تبدیلیاں لایا ہےاور بیدار مغز لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کو از سر نو سوچنے اور اسےتعمیر کرنے کی دعوت دے رہا ہے جو ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے ۔

امام خمینی(رح) نے دین کو احیاء کردیا

آج سے تقریباً اکتالیس سال قبل انقلاب اسلامی ایران کی دھمک سے ایران کی ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت روتی بلکتی ملک بدر ہوگی تھی اور ایران کا بادشاہ رضا شاہ پہلوی جس کے سر پر امریکہ کا سایہ عاطفت تھا اور ساواک جیسی قوی حفاظتی دیوار تھی کوسلطنت چھوڑ کر ایران سے فرار کرکےفرعون کے مصر میں پناہ لینا پڑی تھی۔

انقلاب بغیراسلحہ

حالانکہ بانی انقلاب نہتے فقیہہ عالم ربانی مجاہد فی سبیل اللہ حضرت امام خمینی رح کے پاس نہ اسلحہ تھا نہ فوج نہ ہی پیسہ اور میڈیا ۔۔۔ مگر اس کے باوجود وہ اسلامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ روحانی انقلاب کے لئے اسلحہ نہیں کردار وتقوی کی حاجت ہوتی ہے چنانچہ امریکہ اوردنیا بھرکی شدید مخالفت کے باوجود یہ اسلامی حکومت آج بھی قائم ودائم ہے جو کسی معجزہ سے کم نہیں لگتی

بودھ لیڈر کا بیان

ایک بودھ روحانی لیڈر کی زبانی ؛امام خمینی کے انقلاب سے اسلام ہی نہیں بلکہ اللہ پر یقین رکھنے والے ہر دین ومذہب کو نئ زندگی ملی ہے۔

دلائی لامہ
نہ شرقی نہ غربی۔۔۔

یہ ایک سچائی ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا بھر کو دین اللہ اور روحانیت کی طرف متوجہ کردیا اور مردہ دین میں روح تازہ پھونک دی اور وقت کی ناقابلِ تسخیر دو بڑی امریکہ وروس جیسی طاقتیں بیک وقت اسلامی انقلاب کی زد پر آگئیں اور انہیں اپنی اوقات کا اندازہ ہوگیا اسطرح کہ روس آخر کار ٹوٹ گیا اور کمونیزم اپنے جایے پیدائش ہی میں درگور ہوگیااور دنیا نے دیکھاکہ سابق سوویت یونین کے آخری سربراہ مسٹر گورباچوف امام خمینی رح کی پیشین گوئی کےمطابق اپنے الحاد و دہریت یعنی کمیونیزم کا جنازہ لیکر میوزیم کی قبر میں تاریخ کا عبرت ناک حصہ بن گئے۔

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۔ترجمہ حق آیا اورباطل مٹ گیا اور باطل کو آخرکار مٹنا ہی تھا ۔ 

نظام سرمایہ داری کا طلسم

بچانظام سرمایہ داری یعنی امریکہ جس نےدنیا بھر میں داداگیری کرکے اب تک بہت شور اور ہنگامہ آرائی کی ہے حالانکہ ایران کی جرات وہمت سےاسکا بھی طلسم ٹوٹ چکا ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک کبھی اگر ڈرتے بھی تھے تو آج انقلاب اسلامی ایران کی بدولت اسکی حالت یہ ہے کہ اکثر ممالک اس کے سامنے سینہ تانے ہوے کھڑے ہیں اور اس کے ظلم وزیادتی کا اس سے تاوان لینا چاہتے ہیں ۔

ڈرکر صدر امریکہ تہہ خانہ میں

حالیہ خبروں کے مطابق خود امریکہ اپنی ما ضی کی غلطیوں کے سبب اپنے ہی ملک میں امریکیوں کے اعتراضات کیے شدید نشانہ پر ہے نسلی بھید بھاؤ نے اس کے قبیح وگھناونے چہرہ کوبے نقاب کر دیا ہے اور ایک سفید فام پولیس کے ذریعہ ایک سیاہ فام جوان کی بےدردی سے حالیہ ہلاکت نے کالوں کواس قدر مشتعل کردیا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ وایٹ ہاؤس کے تہہ خانے میں چھپ گئے اور امریکہ کےچالیس شہر آگ اور شعلوں کی لپیٹ میں ہیں

آگ لگا کر بالٹی لیکر دوڑنے والا

چنانچہ دنیا میں آگ لگا کر پانی لیکر دوڑنے والا فریب کار ملک اب اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں جھلس رہا ہے خانہ جنگی کی کیفیت ہورہی ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے چھیڑی جانے والی نیابتی جنگ جو گزشتہ دہائیوں سے ملک سے باہرََ عرب ممالک جیسے عراق سوریا لبنان یمن افغانستان میں ہوتی آئیں ہیں عوام کی بیداری اورایران اسلامی کے سربراہ اعلی آیت اللہ خامنہ ای حفطہ اللہ کی حکمت وبصیرت کے سبب ناکام ہو چکی ہے اور شیطان اکبر اپنی تمام تر تخریبی سرگرمیوں اور سیاست کے باوجود وقتی منفعت کے سوا علاقے سےاور کچھ نہیں پاسکا ہے جو یقیناً امید افزا ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان افروز بھی ہے جس سےظاہر ہوچکا ہے کہ آخری فتح اللہ والوں کی ہی ہے اور باطل آخرکار مٹ جانے والا ہے طاقت حق ہے کا نعرہ لگانے والے حق کی طاقت کا جلد ہی تجربہ کریں گے جس کی ایک جھلک ایران میں امام خمینی رح کی روحانی ومعنوی شخصیت نے ظاہر کردی ۔

انقلاب اسلامی ایران آج اس قدر پاور فل اور ہر میدان میں آگے ہے کہ امریکہ و یورپی ممالک اس کی ترقی سے خوفزدہ ہو کر اس کے خلاف سخت اقتصادی ناکابندی کرنے کے علاوہ جانی ومالی نقصان پہنچا نے اوربعض اعراب سے ملکر سازشوں میں مصروف عمل ہیں ۔

و مَكَرُوا وَمَكَرَ اللّهِ وَاللّه خَيْرُ الماكِرينَ 
مگر پھر بھی ایران کی مجموعی ترقی قابل داد و تحسین ہونےکے ساتھ قابل تقلید و لایق صد رشک ہے ۔

امام خمینی کی موت انقلاب کا صفایا

آج حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گزرے ہوئے اکتیس سال ہوگے جبکہ باطل طاقتوں کو یہ امید تھی کہ امام خمینی کے انتقال کے بعد انقلاب اسلامی ایران ختم ہوجائے گا لیکن اس بیہودہ خیال کے برعکس قاید انقلاب اسلامی رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای شاگر رشید وخلف صالح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مدبرانہ ومخلصانہ قیادت کے زیر سایہ انقلاب اسلامی ایران اپنی جوانی کی بہاریں دیکھ رہا ہے اور تمام دبے کچلے مظلومین عالم کے لئے مرکز امید ہے جو سامراج وظالم طاقتوں کے لئے نہایت تکلیف دہ ہے بہ کوری چشم دشمنان ۔

ع

داغ ما درھجر رھبر کمتر از یعقوب نیست

یقینا حضرت امام خمینی کی وفات سے عالم اسلام اور مسلمانوں میں جو خلا واقع ہواہے اسکی بھر پائی ناممکن ہے مگر ان کا دیکھایا ہوا راستہ عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے وہدایت ہے جس پر چل کر آج بھی ہم دشمنان اسلام وانسانیت کو شکست دے سکتے ہیں ۔

ہم اس موقع پر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو یاد کرتے ہو ئے انکی عظیم الشان روح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انقلاب اسلامی ایران کی بقاء و دوام کی دعاؤں کے ساتھ  تم سلامت رہو ہزار برس ہربرس کے ہوں دن پچاس برس۔

امید کرتےہیں کہ یہ انقلاب حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عظیم عالمی انقلاب کی نوید بنکر پورے عالم پر چھاجائے تاکہ دنیا بھر کے ستاے ہوےمظلوموں اور محروموں کے دکھ درد کاخاتمہ ہو سکے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬