05 June 2020 - 15:09
News ID: 442882
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
جے ایس او پاکستان نے 10 جون کو اسرائیلی مظالم اور فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف، یومِ مذمت اسرائیل منائے کی اطلاع دی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 جون 1967ء سے شروع ہونے والی چھ روزہ عرب، اسرائیل جنگ میں ناجائز اسرائیلی ریاست کے 10 جون 1967ء کو فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کی مذمت کرتے ہیں اور قائد اعظم نے پہلے ہی فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امتِ مسلمہ کے قلب میں خنجر کی طرح ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں دو ریاستوں کی بنیاد مذہب کے نام پر رکھی گئی جس میں سے پاکستان مکمل جد و جہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا جبکہ اسرائیل ایک مکمل ناجائز ریاست ہے جس نے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے جس کے خلاف امتِ مسلمہ کو ایک پیج پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو بھی یہودی قبضہ سے آزاد کروایا جا سکے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 10 جون کو “یومِ مذمتِ اسرائیل ” کے عنوان سے منائے گی ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬