02 July 2020 - 12:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443058
فونت
کشمیر میں فورسز نے 60 سالہ بزرگ شہری کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں فورسز نے ۶۰ سالہ بزرگ شہری کو ان کے ۳ سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

اطلاعات مطابق بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ شہری کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

۶۰ سالہ مقتول شہری بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔

مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں