09 July 2020 - 01:40
News ID: 443116
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(16)؛
مرجع عالی قدر ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل ایت اللہ سید شمیم الحسن رضوی نے سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سیستانی کی توھین کو ایک ناقابل برداشت عمل بتایا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل ایت اللہ سید شمیم الحسن رضوی نے اپنے مذمتی بیانیہ میں سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سیستانی کی توھین کو ایک ناقابل برداشت عمل بتایا۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ سبحانہ

مرجع بزرگ حضرت ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی کی توھین عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل برداشت عمل ہے، سعودیہ کے اخبار الشرق الاوسط نے جو قبیح عمل عمل انجام دیا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اس دور میں عالم اسلام کی بلا تفریق مذھب و ملت رہنمائی کرنے والی ایک عظیم شخصیت ہیں ، اسلامی حکومت کی دعویدار سعودی حکومت سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس اخبار پر پابندی لگائے اور جسارت کرنے والوں کو سزا دے۔

سید شمیم الحسن
وکیل مرجع عالی قدر ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی
و عمید جامعہ جوادیہ بنارس ھند

ایت اللہ العظمی سیستانی کی توھین ایک ناقابل برداشت عمل ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬