10 July 2020 - 17:58
News ID: 443135
فونت
ادارئہ تنظیم المکاتب کے بے لوث اور ذمہ دار خدمت گذار مولانا قمر سبطین صاحب قبلہ طاب ثراہ نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تنظیم المکاتب کے بے لوث اور ذمہ دار خدمت گذار مولانا قمر سبطین صاحب قبلہ طاب ثراہ نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔

مرحوم کا تعلق گھوسی مئو سے تھا آپ نے جامعہ ناظمیہ لکھنؤ سے فارغ التحصیل ہونےکے بعد دینی خدمات کے لئے ادارئہ تنظیم المکاتب کے ملحقہ مکاتب میں نونہالان قوم کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کیا۔ ساتھ ساتھ پیش نمازی اور تبلیغ دین کے فرائض انجام دیتے رہے سربراہ ادارہ مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ کی دعوت پر ادارئہ تنظم المکاتب میں انسپکٹر کی ذمہ داری قبول فرمائی اور باحسن و خوبی مدتوں یہ ذمہ داری ادا کی ۔

آپ کی انتظامی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ادارہ کے سب سے بڑے اور اہم شعبہ مکاتب کا انچارج مقرر کیا گیا جسے آپ نے زندگی کے آخری لمحات تک نہایت مدبرانہ انداز سے انجام دیا۔ ساتھ ساتھ جامعہ امامیہ میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔

لیکن افسوس آج (۱۰ جولائی بروز جمعہ) حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال فرما گئے ۔

قابل ذکر ہے کہ مولانا قمر سبطین صاحب گھبراہٹ کا احساس کرنے کے بعد ڈاکٹر جعفر کو دکھانے گئے تھے اور وہیں پر روح پرواز کرگئی۔/۹۸۸/ن

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬