رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ ایران کے مدیر آیت الله علی رضا اعرافی نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله صافی گلپایگانی سے ملاقات و گفتگو کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات میں حوزات علمیہ مرکز مدیریت کی گذشتہ چار سال فعالیت کی رپورٹ اور اسی طرح آئندہ برسوں میں مرکز خدمات کے پروگام اور حوزات علمیہ کے طلاب و علماء کی طرف سے کرونا ایام میں کی گئی سماجی و جہادی خدمات کو پیش کیا ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے بھی اس ملاقات میں دوبارہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو حوزات علمیہ ایران کے مدیر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور حوزات علمیہ کے مدیر کو حوزات و طلاب کی تعلیمی ، تحقیقی ، اخلاقی ، تہذیبی اور معیشت کے سلسلہ میں سفارش کی ۔
واضح ترہے کہ حوزہ علمیہ قم کی اعلی سطح کونسل کے آٹھویں مرحلے کا پہلا اجلاس جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (علماء و اساتذہ کی انجمن) کے دفتر میں منعقد ہوا تھا جس میں اس کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر آیت اللہ اعرافی کو آئندہ چار سال کے لیے حوزہ علمیہ قم اور ایران کے دینی مدارس کا مدیر منتخب کیا