23 July 2020 - 14:21
News ID: 443252
فونت
سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں رہیں گے۔

محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬