31 July 2020 - 14:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443326
فونت
افغانستان کے صوبہ لوگر میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر میں بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جہاں لوگوں کی اکثریت بقر عید کے لیے خریداری کر رہے تھے، اور دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے یہ دھماکہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عید الاضحی کے دوران جنگ بندی کے موقع پر ہوا جس کا آغاز آج سے ہی ہوا ہے تاہم افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے کا ہمارے گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں