31 July 2020 - 22:57
News ID: 443332
فونت
طلاب حوزہ علمیہ قم نے مولانا سید ابن حیدر صاحب کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے طلاب نے استاد ناظمیہ لکھنو مولانا سید ابن حیدر صاحب کے انتقال پر دکھ و درد کا اظھار کیا۔

اس مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

حجت الاسلام طالب رضا شکارپوری قم ایران

انالله و انا الیه راجعون

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه

عالم جلیل القدر، خادم ملت، استاد جامعہ ناظمیہ، عالی جناب مولانا سید ابن حیدر صاحب قبلہ مرحوم کی رحلت، عالم تشیع کے لئے ایک عظیم خساره ہے جس کی بھر پایی ناممکن ہے ۔

هم اس عظیم سانحہ پر مرحوم کے لواحقین، تمام حوزات علمیہ خصوصا جامعہ ناظمیہ اور مومنین و مومنات کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔‎

خداوندا ان پر اور انکی قبر پر اپنی رحمت نازل فرما آمین۔


حجت الاسلام منیرخان لکھیم پوری قم ایران

واہ مصیبتاہ ! شفیق ومھربان استاد، ھر دلعزیز استاد، نباض علم وادب، گوھر نایاب، عاشق اھل بیت(ع)، خطیب بے بدیل، شاہکار لفاظی، ثنا خوان حیدری، ذاکر کربلائی عالی جناب مولانا ابن حیدر صاحب قبلہ طاب ثراہ  کی دائمی مفارقت پر ھم گریاں کناں ہیں۔

ھم طلاب جامعہ ناظمیہ لکھنؤ آپ کے داعی اجل کو لبیک کہنے کے بعد یتیم علم وادب ھوگئے! جس چیز پر ھم ناز کرتے تھے آج وہ ہمارا غرور چلا گیا، سرزمین ھندوستان نے عربی فارسی اور اردو ادب کا گوھر نایاب کھودیا، مسند درس وتدریس آج گریہ کناں ھے، اب عربی و فارسی کے معمہ نما اشعار کا ترجمہ ھمیں کون سمجھائے گا جو چٹکیوں میں سمجھاتا تھا، علم عروض اور منطق و فلسفہ نحو وصرف پر جو آپ کی نظر تھی اس دقت نظر کو اب کس میں تلاش کریں گے۔ 

خدائے برحق کی محضر مبارک میں دعا گو ہوں خدایا مرحوم کو محمد وآل محمد کے صدقے میں اعلی علیین کے درجات نصیب فرما، آپ کے لواحقین بالخصوص آپ کے خانوادہ محترم کو صبر جمیل عطا فرما! آمین یا رب العالمین۔ نیز اس عظیم سانحہ پر ھم مرحوم کے لواحقین اور ابنائے جامعہ ناظمیہ اور اساتید محترم کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ھیں۔

محمد منیرخان لکھیم پوری
حوزہ علمیہ قم ایران
10، ذی الحجہ 1441

مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬