01 August 2020 - 14:25
News ID: 443338
فونت
آیت الله حسینی بوشهری نے رسا سے گفتگو میں؛
حوزہ علمیہ قم ایران کی سپریم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا ملت عراق اور دیگر ملتوں کے لئے احترام کا قائل نہی ہے کہا: عراقی عوام، امریکن کے بغیر بہتر طریقہ سے اپنی امنیت کو تامین کرسکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم ایران کی سپریم کونسل کے رکن آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر سے گفتگو میں عراقی وزیر آعظم کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران سے ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکن نے اپ کے مہمان کو اپ کے گھر میں شھید کرڈالا اور واضح طور سے اس بات کا اعتراف بھی کیا، درحقیقت رھبر معظم انقلاب اسلامی نے اس محبت آمیز کلمات کے ذریعہ عراقیوں کو اس بات کی جانب متوجہ کرایا کہ امریکن نے اپ کے مہمان کو شھید کرکے اپ کی حرمت شکنی کی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا ملت عراق اور دیگر ملتوں کے لئے احترام کا قائل نہی ہے کہا: امریکن کا دعوا ہے کہ وہ ملت عراق کی حفاظت اور ان کی امنیت کے لئے عراق میں موجود ہیں مگر یہ کس طرح کی امنیت کا تامین کرنا ہے کہ اپ کے مہمان کو اپ ہی کی سرزمین پر شھید کردیا؟

آیت الله حسینی بوشهری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایران سخت ترین اور بحرانی حالات میں بھی ملت عراق کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا کہا: عراقی اس بات کی جانب متوجہ ہیں کہ ایران ، ان معدود یا شاید تنہا وہ ملک ہے جو سخت ترین اور بحرانی حالات میں ملت عراق کے ساتھ رہا، فرزندان عراق و ایران کا خون، عراق کی تمام سرزمین کے تحفظ میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: داعش کے وقت یہ سردار سلیمانی تھے جنہوں نے اپنے تمام وجود کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور سرزمین عراق و مقدس مقامات پر قبضہ جمانے کے حوالے سے داعش کے پروگروام کو ناکامی سے روبرو کردیا، اگر سردار سلیمانی اور مرجعیت کا فتوا نہ ہوتا تو اس وقت عراق نہایت ہی بدترین حالات سے روبرو ہوتا ۔

حوزہ علمیہ قم ایران کی سپریم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اج عراق میں امریکا کی موجودگی اپنے مفاد اور منافع کی خاطر ہے انہیں ملت عراق کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہا: سبھی اس بات سے بخوبی اگاہ ہیں کہ امریکن جس وقت بھی چاہتے ہیں اپنے ہیلی کاپٹروں کو اڑا کر جس جگہ چاہتے ہیں بمباری کر بیٹھتے ہیں۔    

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق عراق میں امریکا کی موجودگی سے ملت عراق کو جز ویرانی اور بربادی کے سوا کچھ بھی نصیب نہ ہوا کہا: ملت ایران نے یہ ثابت کردیکھایا ہے کہ وہ استقلال عراق کے سوا کچھ بھی نہیں چاہتے ، انہیں سرزمین عراق کی کوئی لالچ نہیں، ہم عراقیوں کے ہمسایہ اور پڑوسی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فراوان مشترکات موجود ہیں، لہذا سبھی ملک جل کر اس بات کی کوشش کریں کہ دونوں ملتیں ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ اور ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔

آیت الله حسینی بوشهری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر مسلمانوں کے درمیان اتحاد مضبوط و محکم ہوجائے تو امریکا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے گا کہا: افسوس بعض اسلامی ممالک دشمن کی باتوں میں آکر مسلمانوں بھائیوں سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے بجائے غاصب صھیونیت اور اسلامی دشمن عناصر سے تعلقات قائم کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اورعراق کا اتحاد، علاقہ میں امریکی سازشوں کو ناکام بنادے گا مزید کہا: عراقی عوام، امریکن کے بغیر بہتر طریقہ سے اپنی امنیت کو تامین کرسکتے ہیں۔/۹۸۸ؕ/ن


مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں !
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬