رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عیدالاضحیٰ کے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان خدا کی جانب سے اس کے بندوں کے لیے خاص تحفہ اور خوشی کا دن ہے ہے، چنانچہ عید قربان کا بنیادی فلسفہ اللہ کی رضا کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عید پر فقط جانور پر چھری چلانا مقصد نہیں بلکہ اپنے اندر خدا کی راہ میں وفاداری، خلوص اور محبت کی کیفیت پیدا کرنا ہے، یہ قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارا جان و مال سب کچھ خدائے لاشریک کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید پر نادار اور مستحق طبقے کا خیال رکھیں، شھداء و جبری گمشدگان کے اہل خانہ کی دلجوئی کریں اور بلا تفریق قرفہ و مذھب معاشرے میں ایثار و رواداری کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ ہمارا معاشرہ جائے امن بن سکے۔
سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ وقت کی نمرودی طاقتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ دین اسلام ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے جہاں بہت سازشیں کی جارہی ہیں وہیں مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم قرآن کریم سے رجوع کریں، انبیائے کرام اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات و سیرت کا مطالعہ کرکے ان پر عمل پیرا ہوں تو ایک مثالی اور الٰہی معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔/۹۸۸/ن
مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں !
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e