31 July 2020 - 14:56
News ID: 443327
فونت
آل عمران عالم جلیل و ادیب بے بدیل و ذاکر سید الشھداء ع حجت الاسلام مولانا ابن حیدر اس داری فانی سے حیات ابدی کی طرف کوچ فرما گئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لکہنوی ادب کے پاسدار عربی و فارسی اور اردو ادب کا شاہکار خطیب آل عمران عالم جلیل و ادیب بے بدیل و ذاکر سید الشھداء ع حجت الاسلام مولانا ابن حیدر اس داری فانی سے حیات ابدی کی طرف کوچ فرما گئے ۔

آپ کئی مہینوں سے مریض تھے اس مرض کی وجہ سے اسپتال میں ایڈمٹ تھے کئی مہینے سے مسلسل معالجہ چل رہا تھا ۔

وہ لکھنوی لب ولہجہ میں ادبی فقرے کے ماہر تھے اور ادب میں خاص شہرت کے حامل تھے اپ کی تقاریر نثر میں کافیہ و شعری میزان کا امتزاج پایا جاتا تھا ۔

مرحوم نے مدرسۃ الواعظین میں علوم ال محمد ص کی ترویج و تبلیغ کے لئے بے شمار علماء و مبلغین کی تربیت کی جو آج دنیا کے مختلف حصے میں مشغول نشر آل محمدص ہیں ۔

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬