15 August 2020 - 19:01
News ID: 443461
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے آسٹریلیا حکومت کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد کرنے پر انہیں سراہا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علمای کونسل پاکستان کے رکن حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا حکومت کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد کرنے پر انہیں سراہا اور کہا: اس عمل سے خطے میں امن و آمان کی فضا قائم ہوگی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایسے اقدامات سے انسان دشمن کی حوصلے پست ہوں گے کہا: آسٹریلیا نے ہمیشہ انسانی رواداری اور سلامتی کے لیے خطے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

حجت الاسلام وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آسٹریلیا حکومت کے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہا: ایسے اقدامات سے عوام میں پیار محبت اور رواداری کے جزبات بڑھنے اور قربتوں میں مدد ملتی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایسے حالات میں لبنانی عوام کی مدد کرنا بلا تفرق مذھب و نسل  کے یہی قرآن اور اسلام کا پیغام ہے کہا: تمام ممالک کو انسان دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہے جو بے گناہ لوگوں کے خون سے کھیلتے ہیں۔

کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے مزید لکہا: لبنان کے حالیہ دھماکوں کے متاثرہ لوگوں کی آسٹریلیا حکومت کی جانب سے امداد، خطے میں امن و آمان اور رواداری کی فضا قائم کرنے میں مددگار ہوگی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬