20 August 2020 - 15:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443509
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ نے ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: عزاداری سید الشھداء کربلا کا تسلسل ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں عزاداری سید الشھداء کو کربلا کا تسلسل جانا ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ مجالس اور جلوس عزا خشبوئے کربلا ہیں یہ خشبو مومن اور ماتمی عزادار کے قلب کو معطر کرتی ہے تاکید کی : اس خشبو کو وہی محسوس کر سکتا ہے جس کے دل میں محبت حسین(ع) ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عزاداری امام حسین(ع) ہی سے در حقیقت ظالم اور مظلوم کی پہچان ہے جیسا کہ امام خمینی(رح) نے فرمایا تھا کہ جو ہاتھ ماتمیوں کے سینے پر پڑتے ہیں در حقیقت وہ دور حاضر کے یزید کے منہ پر تماچہ ہے کہا: مجالس عزاء اور عزاداری کے ذریعہ اسلام زندہ و جاوید ہے ۔

انہوں یہ بیان کرتے ہوئے کہ محرم میں جتنی بھی رسومات کی جاتی ہیں یہ ترویج دین مبین اور حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہیں کہا: جو ظلم نا انصافی حقوق کی پامالی قتل غارت دہشت گردی دنیا میں ہے وہ کربلا سے دور کا نتیجہ ہے کہا: امارات اور اسرائیل کا معاہدہ اسرائیلی کے لیے نا بودی کا باعث بنے گا وہ وقت دور نہیں کہ ایک دوسرے کے دست و قریبان ہوں گے۔

کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے ہمیشہ فتح مظلوم اور حق کی ہے ظلم ہمیشہ باطل کی طرح نابود ہوا ہے کہا: ہمیں اپنی کامیاب زندگی اور الہی زندگی گزارنے کے لیے اپنے آپ کو کربلا کے ساتھ وابستہ کرنا پڑے گا کیوں اسلام اور دین الہی کی سہی تصویر کربلا ہے۔

انہون ںے یہ کہتے ہوئے کہ قیام امام حسین(ع) کا مقصد کوئی حکومت یا اقتدار کے لیے نہ تھا بلکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور محافظت دین مبین بقاء اسلام کے لیے کہا: آج جس مکتب میں عبادات الہی کا وجود ہے وہ سید الشھداء قیام امام حسین(ع) کے نتیجے میں ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬