28 August 2020 - 18:37
News ID: 443584
فونت
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری پر ھم سب کچھ قربان کر سکتے ھیں مگر رکنے نہیں دیں گے کہا: عزاداری سید الشھداء ہماری پہچان ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے پوری دنیا میں جاری عزاداری سید الشھداء کے نکالے گے جلوس عزاء کے حوالے سے متولیان و بانیان سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا: عزادار ی سید الشھداء ہماری پہچان ہے ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ جو عزاداری کو محدود کرنے کی باتیں کرتے ہیں انہیں اسلام اور دین الہی کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہا: آج دنیا کے ہر کونے سے یا حسین یا حسین کی صدائیں آ رہی ہیں ۔

کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان کو تو بیدار ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین(ع) تاکید کی: اس وقت استعماری ایجنٹ شیعہ سنی فسادات اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: شیعہ سنی عزاداری سید الشھداء میں شریک ہو کر سب کے عزائم ناکام بنا دیں ۔

حجت الاسلام و المسلمین وحیدی نے یقین دہانی کرائی کہ عالم اسلام میں کو شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب مل کر مجالس اور عزاداری میں شریک ھوتے ہیں کہا: کچھ تکفیری عناصر ہیں جو دنیا میں مختلف شکلوں میں دھشگردی کو ترویج دے رہے ہیں ۔

انہوں نے آخر  میں کہا: اسی دھشت گردی کے نتیجے میں بہت سی بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ، اب ان عناصر کو شیعہ سنی بلکہ تمام مذاھب پہچان چکے ہیں ، ان کی ہر سازش کو ناکام و نامراد بنایا جائے گا ۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬