02 September 2020 - 13:56
News ID: 443614
فونت
علامہ عبدالخالق اسدی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے عقائد میں اختلاف آج کے نہیں، چودہ سو سالوں سے ہیں، جو عناصر ان اختلافات کو ہوا دے کر تصادم میں بدلنا چاہتے ہیں، انکی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، تمام حالات پر ہماری گہری نظر ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سکریٹری علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی مسلک کی جاگیر نہیں، اسے شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

علامہ اسدی نے کہا: فرقہ واریت قومی سلامتی اور ملک کے امن کیلئے تباہی کا باعث ہے، اس کی کسی بھی صورت تائید نہیں کی جا سکتی، تاہم فرقہ واریت کی آڑ میں ملت تشیع کو نشانہ بنانے پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے عقائد میں اختلاف آج کے نہیں ہیں، چودہ سو سالوں سے ہیں، جو عناصر ان اختلافات کو ہوا دے کر تصادم میں بدلنا چاہتے ہیں، ان کی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، ہماری تمام حالات پر گہری نظر ہے۔

علامہ اسدی نے کہا سوشل میڈیا پر ملت تشیع، عزاداری اور علماء و ذاکرین کیخلاف مسلسل اشتعال انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ملک میں انارکی کا اصل سبب یہ تکفیری گروپ ہے، جو فرضی ناموں سے مسلمانوں کے درمیان نفرت کے بیج بو رہا ہے، ایسے لوگوں پر جب تک آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، تب تک یہ جلتی پر تیل کا کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندانہ نظریات کی تشہیر مذہبی منافرت کے فروغ کا باعث بن رہی ہے۔ مسلمانوں کی تکفیر اور بنیادی عقائد پر حملے کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بغیر کسی جرم کے ذاکرین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ریاست کے یک طرفہ اقدامات ملت جعفریہ کی تشویش میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے، حکومت روایتی بیلنس پالیسی پر عمل کرنے کی بجائے شدت پسندوں کیخلاف عملی اقدامات کرے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬