07 April 2013 - 17:04
News ID: 5259
فونت
اسلامی تحریک پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر نائب صدر اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ اور مرکزی سیکریٹری جنرل نے گذشتہ روز سیالکوٹ میں ممتاز کاروباری شخصیت اور اگلے روز تونسہ شریف ڈیرہ غازی میں باقر عباس کلاچی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر نائب صدر اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز سیالکوٹ میں ممتاز کاروباری شخصیت حیدر عباس بخاری اور اگلے روز تونسہ شریف ڈیرہ غازی میں باقر عباس کلاچی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : وقفے وقفے سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا  اور عوام یہ سوچنے سمجھنے پر مجبور ہیں کہ عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی اور اولین ذمہ داری ہے مگر نہ تو ماضی کی حکومتوں میں اور نہ ہی اس وقت عوام کو دہشت گردوں اور قاتلوں سے تحفظ دلایا جاسکا ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنمائوں نے تاکید کی ہے : یہ بات زباں زد عام ہے کہ امن و امان کے ذمہ دار ادارے اور انتظامیہ دہشت گردوں اور قاتلوں سے عوام کو جانی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ دہشت گردوں کے نیٹ ورک، ا نکی تربیت گاہوں، ان کے مراکز اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے ماضی کے سانحات اور موجودہ سانحات کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے کیوں نہیں لایا جاسکا؟

ان رہنمائوں نے شہید حیدر عباس بخاری اور باقر عباس کلاچی کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا : موجودہ حالات میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے ان کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬