‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2013 - 18:52
News ID: 5318
فونت
حجت الاسلام سید ساجد نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے حکومت پاکستان سے پرامن انتخابات و امن وامان کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد نقوی نے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے تحفظ کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا  ۔


حجت الاسلام سیدساجد علی نقوی نے کہا : امن وامان کے قیام اور پرامن انتخابات انتخابات کیلئے صرف دعوے نہ کئے جائیں عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ پرامن اور شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن ہوسکے۔


انہوں ںے آئے روز سیاست دانوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عام انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں مگر ابھی تک نگران حکومت کی جانب سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے کوششیں جارہی ہیں۔


اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ  نے یہ کہتے ہوئے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں مگر عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آتا تاکید کی : ایسا محسوس ہورہاہے کہ اس طرح کی پر تشدد کارروائیوں سے شرپسند عناصر ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں رکاوٹ اور رخنہ ڈالنے کی سازش کررہے ہیں۔


نقوی نے ذمہ داروں پر زور دیتے ہوئے کہا : امن وامان کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور انتخابی امیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹرزکے تحفظ کوبھی یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں شفاف ، غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے کیونکہ جب تک غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کرکے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اس وقت تک ملک میں لوگوں کو ووٹ پول کرانے کیلئے گھروں سے نہیں نکالا جاسکتا اور نہ ہی ٹرن آئوٹ بڑھایا جاسکتاہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬