علامہ ساجد نقوی پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - علامہ ساجد نقوی نے ملت جعفریہ کے شہدائے کی قربانیوں کوناقابل فراموش بتایا .
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حسینی سفارتخانہ ملیر میں منعقد کی گئی شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا : شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا : عاشورہ اور اربعین پر بم دھماکے مسلمانوں کو کمزورکرنے کی سازش تھی جس کا مقصد افراتفری اورمذھبی تنفر پھیلا کر ہمیں باہم دست وگریباں کرنا تھا لیکن تمام طبقات نے اتحاد و اتفاق سے کام کیا اور اس سازش کو ناکام بنا دیا.
انہوں نے یہ کہتے ہوئےکہ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اوراس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے کہا : اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے عوام کا جینا دو بھرکر رکھا ہے لیکن حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں انہیں عوام کی جان و مال کی کوئی پروا نہیں۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس سے مولانا شبیر میثمی، مولانا حسن صلاح الدین، مولانا منور حسین اور دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا عباس ترابی، مولانا شیراز حسین، مولانا علی محمد نقوی اور دیگر قومی و ملّی رہنما موجود تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے