28 April 2013 - 15:25
News ID: 5331
فونت
سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے شام اور عراق میں خون خرابہ اور قتل کے تسلسل پر افسوس کا اظہار کیا ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے عوام کے مطالبہ پر حکام کی طرف سے بے توجہی پر شدید تنقید کی اور کہا :  جو حکومت اپنی عوام کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے وہ اپنی قوم کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنے مطالبات کو حاصل کرنے کے لئے دوسرا طریقہ استعمال کرے ۔

انہوں نے اسی طرح برسراقتدار حکومت کی طرف سے مخالفین کے ساتہ بعض اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس طرح کی مخالفت اپنے ملک میں خون خرابہ ، تشدد اور اپنے اندرونی امور میں مغربی ممالک کی مداخلت کا راستہ فراہم کر رہی ہیں  ۔

قطیف کے امام جمعہ نے تاکید کی : عوام کے مطالبات کے مقابلہ میں حکومتوں کی ضد اور سختی حاکموں کے نقصان میں ہے ۔

انہوں نے عراق اور شام میں تشدد ، تنازعہ اور بے گناہ عوام کے قتل عام کے تسلسل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی : ماضی میں مغربی معاشرہ تنازعہ اور خون خرابہ کے درمیان زندگی بسر کرتا تھا لیکن اب غفلت کی نیند سے جگے ہیں اور اس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ یہ تنازعہ بے فائدہ ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬